جنوبی افریقا کے باکسنگ چیمپئن زولانی فائرنگ سے قتل

جنوبی افریقا کے باکسنگ  چیمپئن زولانی فائرنگ سے قتل

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا میں باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

باکسنگ چیمپئن زولانی کے قتل کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعے کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی، فائرنگ میں زولانی کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔واضح رہے کہ زولانی 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...