ناکام لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کرونگی:کنگنا رناوت
ممبئی (آئی این پی)اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے ایسے لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کریں گی جن انہوں نے اپنے متعلقہ کیریئر میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔
اداکارہ نے پاپارازی سے بات کرتے ہوئے ان متعدد شخصیات کو جواب دیا جنہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ان پر تبصرے کیے تھے ۔کنگنا نے کہا کہ میں ہر روز ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں، چاہے وہ سونو سود ہوں، جو کہتے ہیں کہ مجھے تمیز سیکھنی چاہیے ۔ راکھی ساونت جیسے لوگ، جو میرے کردار کے بارے میں ہر طرح کے فحش تبصرے کرتے ہیں اور تاپسی پنوں جو میرے والدین، میری پرورش اور میرے پس منظر کی توہین کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ان لوگوں کے لیے میرا صرف ایک ہی پیغام ہے ۔ اگر میرے جیسی ایک فیصد بھی زندگی میں کامیابی نہیں کما پائے ہو تو میں آپ کی کوئی بھی نصیحت نہیں سنوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments