چاندی100،سونا600روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی100،سونا600روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 536 ،دس گرام 4 لاکھ 17 ہزار 126 کاہوگیا

کراچی (بزنس ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر کی قدرگھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4لاکھ 86ہزار 536روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کی کمی سے 4لاکھ 17 ہزار 126 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 87ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 7279 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 277.52 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...