کراچی چیمبر نے ایف سی اے اور کیو ٹی اے مسترد کردیا
ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ صنعتوں کو بندش کی طرف دھکیل سکتا ہے ،ریحان حنیف
کراچی (آئی این پی)کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے جولائی2026 کیلئے تجویز کردہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے )2.5182 روپے فی یونٹ کو یکسر مسترد کر دیا اور نیپراسے متوقع سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے )کے تقریباً1.34 روپے فی یونٹ کو بھی مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کیا کہ دونوں ایڈجسٹمنٹ کا مشترکہ بوجھ پہلے ہی مشکلات کا شکار صنعتوں کو بندش کی طرف دھکیل سکتا ہے ۔ ریحان حنیف نے منگل کو جاری بیان میں نشاندہی کی کہ اگر دونوں ایڈجسٹمنٹ منظوری کے بعد بیک وقت بجلی بلوں میں شامل کر دی گئی تو ستمبر کے بجلی بلوں میں ٹیکسوں سے قبل تقریباً 3.86 روپے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے ۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ موجودہ منفی کیو ٹی اے کی موجودہ 1.9857 روپے فی یونٹ ریلیف اگست کے بعد ختم ہوجائے گی جبکہ اگست کے بلوں میں پہلے ہی 0.7503 روپے فی یونٹ کا مثبت ایف سی اے شامل ہے ۔ اس کے نتیجے میں اگست کی خالص متواتر ایڈجسٹمنٹ سے ستمبر کی تجویز کردہ ایڈجسٹمنٹ کی طرف منتقلی ٹیکسوں سے قبل 5.09 روپے فی یونٹ سے تجاوز کر سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments