اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 404پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 404پوائنٹس بڑھ گیا

100انڈیکس 177,370پوائنٹس پر بند، 21ارب روپے منافع 499 کمپنیوں کا لین دین،223میں اضافہ،229کی قیمتیں گرگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں منگل کو ایک اور اتار چڑھاؤ بھرا کاروباری سیشن دیکھا گیا، جہاں کاروبار کے آخری حصے میں خریداری کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مضبوط رہا ، مارکیٹ کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 177,775.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا، تاہم سیشن کے وسط میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس ابتدائی سہ پہر میں دن کی کم ترین سطح 176,577.14 پوائنٹس تک گر گیا۔بعد ازاں بینچ مارک انڈیکس نے نچلی سطح سے بتدریج بحالی کی اور دوبارہ مثبت زون میں داخل ہوگیا جبکہ کاروبار کے اختتام پر یہ دن کی بلند ترین سطح کے قریب رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 404.02 پوائنٹس یا 0.23 فیصد اضافے سے 177,370 پوائنٹس پر بند ہوا۔بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مارکیٹ کے بعد کی اپنی رپورٹ میں کہا کہ کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا، تاہم اہم شعبوں میں چیدہ چیدہ (منتخب)خریداری کی بدولت انڈیکس ابتدائی مندی سے سنبھلنے میں کامیاب رہا۔حصص بازار میں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے ، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 892 ارب روپے ہوگئی ہے ۔ مجموعی طور پر 499 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا جن میں سے 223 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 229 میں کمی اور 47 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...