دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا جادوئی دن قرار دیدیا
لاس اینجلس (آئی این پی) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا نے اداکار کالم ٹرنر کے ساتھ اپنی شادی کو زندگی کا جادوئی دن قرار دے دیا۔
دعا لیپا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پہلا مشورہ یہ ملا تھا کہ شادی کے دن خود کو بھی ایک مہمان سمجھیں تاکہ پریشانی کم ہوں، دوسرا اہم مشورہ یہ تھا کہ تقریب میں چاہے کتنے ہی لوگ موجود ہوں، دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو تلاش کرتے رہیں اور ایک دوسرے کو نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔گلوکارہ نے بتایا کہ محبت ملنے کے بعد ان کی گیت لکھنے کی سوچ بھی تبدیل ہوئی ہے ۔ ماضی میں وہ دل ٹوٹنے ، کسی کی تلاش اور خواہش جیسے جذبات سے زیادہ متاثر ہوتی تھیں مگر اب وہ محبت بھرے رشتے کی پیچیدگیوں، خاموش لمحات اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنی موسیقی میں تلاش کرنا چاہتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments