عبدالواحد سیٹھی نے این بی پی کے قائم مقام صدر و سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

عبدالواحد سیٹھی نے این بی پی کے قائم مقام صدر و سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی (بزنس ڈیسک) عبدالواحد سیٹھی نے 21 اگست 2026 سے نیشنل بینک کے قائم مقام صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ تقرری بینک کے سابق صدر و سی ای او کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد کارپوریٹ گورننس ریگولیٹری فریم ورک کے تحت فنانس ڈویژن کی جانب سے کی گئی ہے ۔عبدالواحد سیٹھی کو پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبوں میں تین دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ انہیں مالیاتی انتظام، آڈٹ، رسک مینجمنٹ، گورننس اور اندرونی کنٹرولز کے شعبوں میں مہارت حاصل ہے۔ وہ نومبر 2009 سے این بی پی سے وابستہ ہیں اور اس دوران بینک میں متعدد اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔قائم مقام صدر و سی ای او کی ذمہ داریوں کے علاوہ عبدالواحد سیٹھی این بی پی کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور چیف فنانشل آفیسر کی ذمہ داریاں بھی سنبھال رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...