افغانستان کو اقوام متحدہ کے امدادی سامان کیلئے این اوسی جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے افغانستان کو اقوام متحدہ کے امدادی سامان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر این اوسی جاری کردیا۔
وزارتِ خارجہ نے امدادی سامان کی طورخم کے راستے افغانستان منتقلی کیلئے این اوسی جاری کردیا۔اقوامِ متحدہ نے 25 مئی اور7جولائی کوکارگو کی منتقلی کیلئے خطوط ارسال کئے تھے جن میں امدادی سامان کی ترسیل کی درخواست کی گئی تھی۔ این اوسی نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ کی اجازت سے جاری کیا گیا۔دوسری جانب این اوسی کے باوجود اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک طورخم سرحد پر جمع ہیں جنہیں طالبان حکومت کی افغانستان آنے کی اجازت تاحال نہیں مل سکی۔