اسلام آباد آنے والے طیارے میں فنی خرابی، مسقط سے دبئی واپسی ، غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد آنے والے طیارے میں  فنی خرابی، مسقط سے دبئی واپسی ، غیر ملکی  پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی،کراچی (این این آئی، آئی این پی )دبئی سے اسلام آباد کی غیرملکی پرواز کو فنی خرابی پر مسقط سے واپس موڑ کر ڈیڑھ گھنٹے بعد دبئی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ای کے 614 معمول کے مطابق دبئی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی، روانگی کے 35 منٹ بعد گلف  آف عمان پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی،جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئرلائن کے کارگو طیارے نے کر اچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے کو جانچ پڑتال اور مرمت کے بعد دبئی روانہ کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں