آن لائن حج رجسٹریشن ، عازمین کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ گئی

 آن لائن حج رجسٹریشن ، عازمین کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ گئی

2لاکھ 22 ہزار سرکاری ، 86 ہزار کا پرائیویٹ سکیم کا انتخاب ،رجسٹریشن نہایت آسان حج واجبات آن لائن وصول کیے جانے کا امکان،مرد عازمین کی خواتین سے تعدادزیادہ

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)حج 2027 تا 2030 کے لیے آن لائن حج رجسٹریشن کے لئے گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونے والے عازمین کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں وزارت مذہبی امور کا حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا امکان ہے ،2 لاکھ 22 ہزار نے سرکاری جبکہ 86 ہزار نے پرائیویٹ سکیم کا انتخاب کیا ہے ، رجسٹرڈ عازمین میں ایک لاکھ 81 ہزار مرد اور ایک لاکھ 27 ہزار خواتین ہیں، 61 سال سے زائد عازمین حج کی تعداد 40 ہزارہے ، جبکہ 33 سال سے 44 سال کے عازمین کی تعداد ابھی تک زیادہ ہے ، جن کی تعداد اب تک ایک لاکھ بیس ہزار ہے ، رجسٹرڈ عازمین حج میں 3500 پی ایچ ڈی، 53 ہزار ماسٹرز اور 71 ہزار بیچلرز تعلیم کے حامل ہیں، حج پورٹل یا موبائل ایپ "پاک حج" کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان بنایا گیاہے ،نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج مینجمنٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں