ملکی پورٹس پر اصلاحا ت کا نفاذ مکمل ، اہم آپریشنل کامیابیاں حاصل
وزیراعظم بحری ٹاسک فورس کی بدولت کارگو کلیئرنس، انفراسٹرکچر کے مسائل حل عرصہ سے پھنسے کنٹینرز کی کلیئرنس جاری ، 24 گھنٹے فعال معائنہ مراکز قائم کر دئیے گئے
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی بحری ٹاسک فورس نے پاکستانی بندرگاہوں میں اہم آپریشنل کامیابیاں حاصل کر لیں ہیں،ٹاسک فورس کی بدولت بندرگاہوں میں جگہ کے انتظام، کارگو کلیئرنس اور انفراسٹرکچر کے دیرینہ مسائل حل کردئیے گئے ، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت سے اہم اصلاحات کا نفاذ مکمل کر لیا گیا ۔ کنٹینرز کی تہہ بندی منظم ، کسٹمز معائنہ آسان اور بندرگاہوں کو ماسٹر پلان کے مطابق ازسر نو ترتیب دیا گیا ہے ، دستیاب جگہ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے طویل عرصے سے پھنسے ہوئے کنٹینرز کی کلیئرنس کی جارہی ہے ۔ کسٹمز رول 554 پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے فعال الگ معائنہ مراکز قائم کر دئیے گئے جبکہ کارگو کی ڈی سٹفنگ اور ری سٹفنگ کا عمل تیز کیاگیا ہے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔