12 پاکستانی ایران میں لاپتہ ، 2 بحفاظت تہران سفارتخانہ پہنچ گئے
انسانی سمگلروں کا تشدد، لاپتہ نوجوانوں کی ویڈیوز بھی اہلِ خانہ کو بھجوا دیں سمگلرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے ،بازیاب نوجوان موضع پسین کے رہائشی
لاہور،اسلام آباد(اپنے کامرس رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی سمگلروں نے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 12 پاکستانی نوجوانوں کو ایران میں لاپتہ کردیا جن میں سے 2 بحفاظت پاکستانی سفارت خانہ، تہران پہنچ گئے ہیں۔ انسانی سمگلرزنے نوجوانوں پر تشدد کیا اور اس کی ویڈیوز ان کے اہلِ خانہ کو بھیج کر تاوان طلب کیا ۔ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق انسانی سمگلروں نے ان 12 پاکستانی نوجوانوں سے براستہ ایران اٹلی بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کی تھیں۔
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ایف آئی اے لنک آفس ایران کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں ایران میں لاپتہ پاکستانیوں میں سے 2 بحفاظت پاکستانی سفارت خانہ، تہران پہنچ گئے ہیں۔ان نوجوانوں کے نام طلحہ اور شہزاد ہیں، اور ان کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں پسین سے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments