منسٹریل کوٹہ انٹرویو پالیسی،درخواستیں میرٹ کیخلاف قرار دیکر خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی منسٹریل کوٹہ 2024 انٹرویو پالیسی کیخلاف درخواستیں میرٹ کیخلاف قرار دیکر خارج کردیں۔
عدالت نے سروس کمیشن کی ایک نشست پر صرف 5 امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلانے کی پالیسی درست قرار دیدی۔ 14 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ صرف تحریری امتحان پاس کرنا انٹرویو کا حق نہیں دیتا،کم از کم پاسنگ مارکس لینے والا ہر امیدوار انٹرویو کا حقدار نہیں بن جاتا،امیدوار اشتہار کی تمام شرائط قبول کرکے امتحان میں شریک ہوئے ، امتحان دینے کے بعد انٹرویو کے معیار کو چیلنج نہیں کرسکتے ، بھرتی کے قواعد و ضوابط تسلیم کرنے کے بعد انہیں چیلنج کرنا قانوناً درست نہیں، شارٹ لسٹنگ اور بھرتی کا طریقہ کار طے کرنا پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اختیار ہے ، عدالت صرف غیر قانونی، بدنیتی یا امتیازی کارروائی پرمداخلت کرسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments