کوٹ رادھاکشن : بجلی کا بل زیادہ آنے پر مزدور کی خودکشی

کوٹ رادھاکشن : بجلی کا بل زیادہ آنے پر مزدور کی خودکشی

بھوتن پورہ کاناصرعلی بل 41ہزار 62 روپے آنے کی وجہ سے شدید پریشان تھا اہلخانہ بہاولنگر گئے تھے :ہمسائے ،پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی

قصور،کوٹ رادھا کشن(خبر نگار،نمائندہ دنیا، تحصیل رپورٹر)کوٹ رادھاکشن میں بجلی کا بل زیادہ آنے سے دلبرداشتہ مزدور نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق بھوتن پورہ کا رہائشی ناصر علی محنت مزدوری کرتا تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔ہمسایوں کا کہنا ہے کہ اہلخانہ بہاولنگر گئے ہوئے تھے جبکہ ناصر علی بجلی کابل 41ہزار 62 روپے آنے کی وجہ سے شدید پریشان تھا ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...