اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان ڈور فائیو جی کنیکٹیوٹی منصوبے کا آغاز

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان ڈور فائیو جی کنیکٹیوٹی منصوبے کا آغاز

اسلام آباد ایئر پورٹ ان ڈور فائیو جی کنیکٹیوٹی متعارف کرانیوالا پہلا ہوا ئی اڈا منصوبہ کی تکمیل سے مسافروں کو بہتر ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی،سی ای او

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان ڈور فائیو جی کنیکٹیوٹی منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس سے ہوائی اڈے کے اندر ڈیجیٹل رابطوں اور جدید سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔منصوبے کی افتتاحی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی ، حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا ہوائی اڈابن گیا ہے جہاں جامع ان ڈور فائیو جی کنیکٹیوٹی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر سی ای او اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سید آفتاب شاہ گیلانی نے کہا منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹرمینل کے تمام حصوں میں تیز رفتار اور بلا تعطل موبائل کنیکٹیوٹی دستیاب ہوگی جس سے مسافروں کو بہتر ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی جبکہ ایئرلائنز اور دیگر متعلقہ اداروں کی آپریشنل کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے لیے نان ایر وناٹیکل ریونیو کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ حکام نے امید ظاہر کی کہ انڈور فائیو جی کنیکٹیوٹی منصوبہ ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کے لیے بھی ایک قابل تقلید ماڈل ثابت ہوگا اور پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...