میرپورخاص:اساتذہ بھرتیوں میں 3مبینہ جعلی تقرریوں کا انکشاف

 میرپورخاص:اساتذہ بھرتیوں میں  3مبینہ جعلی تقرریوں کا انکشاف

میرپورخاص (بیورو رپورٹ ) محکمہ تعلیم میرپورخاص میں سیکنڈری اسکول ٹیچر (ایس ایس ٹی ) کی بھرتیوں میں 3مبینہ جعلی تقرریوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

 3 امیدواروں کی بغیر حاضری اور سرکاری ریکارڈ کے تنخواہیں جاری ہونے کی شکایت پر ڈائریکٹر سکولز سیکنڈری نے تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر سیکرٹری تعلیم نے ڈائریکٹر سیکنڈری، ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری اور دیگر متعلقہ افسروں کو 16 جولائی کو تمام ریکارڈ سمیت کراچی طلب کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...