وقار چوہان ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات ڈاکٹر مصباح کی ڈیپوٹیشن میں توسیع
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کی تعیناتی اور پمز ہسپتال میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پروفیسر کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دئیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر وقار احمد چوہان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول تعینات کر دیا گیا ۔ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے تحت سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی گریڈ 20 کی پروفیسر ڈاکٹر مصباح انجم کی پمز ہسپتال میں ڈیپوٹیشن کی مدت میں 27 جولائی سے ایک سال کی توسیع کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments