فاٹا ،پاٹا کوئی ٹیکس نہیں دینگے

 فاٹا ،پاٹا کوئی ٹیکس نہیں دینگے

پشاور (این این آئی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے قبائلی علاقوں کیلئے وعدہ کردہ 100ارب روپے کی رقم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فاٹا اور پاٹا کوئی ٹیکس نہیں دینگے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریاست نے قبائلی علاقوں کو جو 100ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جائے ، وفاق کو واضح کردیا فاٹا ،پاٹا ٹیکس نہیں دینگے ،انہوں نے کہا گیس اور بجلی ہم بناتے ہیں مگر ہمارے شہری گیس و بجلی سے محروم ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ساتھ مل کر صوبے کیلئے آواز اٹھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہم اکٹھے ہوں گے تو وفاق سے اپنا حق لیں گے ۔ فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کرکٹ لیگ 18جولائی سے شروع ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ کو بھی دعوت دی ہے ۔دریں اثنا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہدا کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمن کا بیان افسوسناک ہے ، پاکستان کا امن سکیورٹی فورسز کے شہدا کا مرہون منت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا مولانا کے بیانیہ سے ملک دشمن قوتیں خوش ہوں گی، ہم اپنی سکیورٹی فورسز اور شہدا کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا کو اس بیان پر پوری قوم سے معافی مانگنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...