تیل، گیس پیداوار میں اضافہ ترجیح
اسلام آباد (وقائع نگار) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تیل و گیس کی تلاش و پیداوار (ای اینڈ پی) سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں توانائی کے شعبے، جاری منصوبوں اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سمندر اور خشکی میں تیل و گیس کی تلاش، منصوبوں کی پیش رفت، گیس سیکٹر میں اصلاحات، گردشی قرضے کے حل کے لیے اقدامات اور مقامی پیداوار بڑھا کر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی مؤثر بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ گیس کے شعبے کی طویل المدتی ترقی کے لیے ضروری مطالعات مکمل ہو چکے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ کاری مزید مضبوط بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی توانائی کے تحفظ کے لیے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیح ہے ، حکومت تیل و گیس کی تلاش،پیداوار کے شعبے کو محفوظ، سازگار اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments