کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کاطبی تعلیم میں کلیدی کردار:گورنرپنجاب

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کاطبی تعلیم میں کلیدی کردار:گورنرپنجاب

طب کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی ،جدید رجحانات سے آگہی بہت ضروری ، سلیم حیدر پنجاب میں صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات جاری ، وزیر صحت سلمان رفیق

لاہور (سپیشل رپورٹر)چانسلر/گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 19ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کی اور مالی سال 2026-27 کے بجٹ سمیت اہم پالیسی فیصلوں کی متفقہ منظوری دی۔گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جدید پوسٹ مارٹم رومز اور سووینئر شاپ کا افتتاح بھی کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ تعلیمی ادارو ں میں میرٹ کا نفاذ اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کاطبی تعلیم کی ترقی اور تحقیق میں ہمیشہ سے کلیدی کردار رہاہے ۔طب کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور جدید رجحانات سے آگہی بہت ضروری ہے ۔پرو چانسلر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات جاری ہیں، جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی طبی تعلیم، تحقیق اور جدت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے سینیٹ کو بتایا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا QS ورلڈ رینکنگ میں نمایاں مقام، HEC کی جانب سے 93 اعشاریہ 7 سکور حاصل کرنا، 155 گریجویٹس کا امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں میچ ہونا اور بائیو بینک، جینوم سیکوینسنگ لیب سمیت متعدد منصوبے یونیورسٹی کی شعبہ طب میں عالمی برتری کا واضح ثبوت ہیں۔

اجلاس میں ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر عصمت طاہرہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ پروفیسر فرید احمد خان، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد کمال مان، اراکین پنجاب اسمبلی فرزانہ عباس اور شہر بانو، ایڈیشنل سیکرٹری گورنر پنجاب جعفر خان، ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، رجسٹرار ڈاکٹر عمر وڑائچ سینیٹ کے معزز اراکین، ڈینز، پروفیسرز، شعبہ جات کے سربراہان، ملحقہ تدریسی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...