جیرڈ کشنر، سٹیو وٹکوف مذاکرات میں مالی فائدے اٹھاتے رہے: جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام موصول

تہران: (دنیا نیوز) ڈراپ سائٹ نیوز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے جے ڈی وینس کو مذاکرات سے متعلق خفیہ پیغام بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف مذاکراتی عمل کو مبینہ طور پر مالی فائدے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

ڈراپ سائٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ پیغام جون میں سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے دوران ایک ثالث کے ذریعے وینس تک پہنچایا گیا، ایران نے وینس کو خبردار کیا کہ کشنر اور وٹکوف کی مذاکراتی عمل میں موجودگی 17 جون کے فریم ورک کو مستقل معاہدے میں تبدیل کرنے کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تہران کو خدشہ تھا کہ دونوں شخصیات مذاکرات سے حاصل ہونے والی اندرونی معلومات کو مالیاتی منڈیوں میں فائدہ اٹھانے کے لئے استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ معاہدے تک پہنچنے میں کردار ادا کریں، ایرانی مذاکرات کاروں نے تشویش ظاہر کی کہ کشنر کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مذاکرات سے متعلق معلومات بار بار فراہم کی جا رہی ہیں، امریکی عہدیدار نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان انا کیلی نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی پیغام کبھی امریکہ تک نہیں پہنچایا گیا، انہوں نے کہا یہ رپورٹ ایران کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے اور اس کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...