رینجر اہلکاروں کو کچلنے کے ملزم کی میڈیکل بورڈ پر جرح کیلئے درخواست، دلائل طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج میں رینجر اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی میڈیکل بورڈ پر جرح کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے دلائل طلب کرلیے۔
دوران سماعت ہاشم عباسی کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ بھی طلب کر لیے اور سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔ کیس میں 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments