آنکھ ضائع ،اوور سیز پاکستانی کا سندھ حکومت کیخلاف 11 کروڑ 87 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ
کراچی(سٹاف رپورٹر،این این آئی)سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ایک آنکھ ضائع ہونے پر اوورسیز پاکستانی شہری نے سندھ حکومت، منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کے خلاف 17 کروڑ 87 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی سید وقاص 2025 میں حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان آئے تھے ۔ مئی 2025 کی ایک رات ایئرپورٹ جاتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر ان کی گاڑی سڑک کے درمیان رکھے گئے بیرئیرسے ٹکرا گئی، حادثے میں مدعی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ چہرے کی متعدد ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments