ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی میں داخلہ کیلئے خصوصی ہائیر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا اعلان
اسلام آباد(اے پی پی)ایچ ای سی نے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے خصوصی ہائیر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (سپیشل ہیٹ) کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔۔۔
جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا ، امیدوار 3 اگست تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ امتحان ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا اور اس کا مقصد دولتِ مشترکہ، چینی حکومت اور دیگر ایچ ای سی وظائف کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لینا ہے ۔ خصوصی ہیٹ کا انعقاد 30 اگست کو کیا جائے گا۔ امیدوار اپنی رجسٹریشن ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے آن لائن پورٹل کے ذریعے مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments