خیبرپختونخواکے 27اضلاع میں پولیس کوجدیدڈرونزفراہم

خیبرپختونخواکے 27اضلاع  میں پولیس کوجدیدڈرونزفراہم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے حساس اضلاع کو عالمی معیار کی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر دی۔

دہشت گردوں  کے حملوں کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے 27 اضلاع کو جدید ڈرون فراہم کر دئیے ہیں۔ تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس جدید ڈرونز خفیہ آپریشنز، ہنگامی حالات اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بارودی مواد سے حملے کرنے کے حامل ہوں گے ،نئی ٹیکنالوجی والے ڈرونز میں ملٹی سسٹم سنسرز اور اے آئی کے فیچرز بھی شامل ہیں،شدت پسندوں کے خلاف یہ ٹیکنالوجی حساس اضلاع پشاور، لوئر دیر، سوات، ہنگو، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان کو فراہم کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...