سرگودھا:ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ طور پر وارڈ سرونٹ کی سرجری کرتے ویڈیو وائرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ طور پر ایک وارڈ سرونٹ کو آپریشن تھیٹر میں سرجری کرتے ہوئے دکھانے والی ویڈیو نے ہلچل مچا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وارڈ سرونٹ وقاص آپریشن تھیٹر میں طبی عمل کے دوران موجود دکھائی دیتا ہے اور آپریشن کے بعد مریض کو ٹانکے لگارہا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے وائرل ویڈیو کی باقاعدہ انکوائری کر کے متعلقہ ڈاکٹرز سے وضاحت طلب کی گئی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کے مطابق وارڈ سرونٹ وقاص صرف انچارج سرجن کی ہدایت پر آپریشن کے بعد ڈریسنگ اور مریض کی وارڈ منتقلی میں معاونت کر رہا تھا، اس نے کوئی سرجری نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments