کراچی بار کا مولانا فضل الرحمن کے بیان سے متعلق مذمتی اعلامیہ واپس
کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کے حوالے سے 15 جولائی 2026 کو جاری کیا گیا اپنا مذمتی اعلامیہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعیت لائرز فورم سندھ کے نائب صدور عبدالسلام سومرو اور محمد رمضان اعوان، جمعیت لائرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر محمد فاروق اور جنرل سیکرٹری نعمت اللہ سولنگی کی جانب سے درخواست دی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا جبکہ ان کا مقصد پاکستان کے شہدا ،قومی اداروں کی توہین یا ان کے خلاف کوئی نازیبا ریمارکس دینا ہرگز نہیں تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مذمتی اعلامیہ فوری طور پر مؤثر انداز میں واپس لیا جاتا ہے اور اسے کراچی بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ سے بھی واپس لیا گیا تصور کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments