پٹرولیم لیوی صوبائی حقوق پر ڈاکہ

پٹرولیم لیوی صوبائی حقوق پر ڈاکہ

پشاور(این این آئی)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی صوبائی حقوق پر ڈاکہ ہے، عمران خان کے دور میں یہ لیوی 20 روپے فی لٹر تھی، جسے موجودہ حکومت نے تین برس میں بڑھا کر 80 روپے فی لٹر کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 14,130 ارب روپے ٹیکس محصولات جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم مالی سال کے اختتام پر صرف 13,000 ارب روپے کے قریب محصولات جمع کیے جا سکے ، جس کے باعث 1,130 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ اس کمی کو دیگر ذرائع سے پورا کیا جائے گا، جس کے لیے عوام پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا بوجھ بڑھایا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...