ویلنشیا ٹاؤن :جاں بحق ماں، 3 بچوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد

ویلنشیا ٹاؤن :جاں بحق ماں، 3 بچوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد

ناصر کی اجازت سے مرحومین کو ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ویلنشیا ٹاؤن میں پراسرار طور پر جاں بحق ماں اور 3 بچوں کی لاشیں تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دیں ۔ پولیس کے مطابق بچوں کے والد ناصر اور متوفیہ علینہ کی بہنیں لاشیں وصول کرنے کی خواہشمند تھیں ،جس پرناصر کی فیملی نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے چاروں افراد کی لاشیں ناصر کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا ۔

ناصر نے  امریکا اور کینیڈا سے آنیوالی متوفیہ کی بہنوں کے اصرار پر اپنی اہلیہ اورتینوں بچوں ریحان، ارشیہ اور ارسل کی تدفین ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کرنے کی اجازت دیدی۔نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چاروں مرحومین کی ماڈل ٹاؤن قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق تاحال واقعہ کے محرکات سامنے نہیں آسکے ۔جسمانی کے نمونے ہسٹوپتھالوجی ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...