نوشہرہ میں کریک ڈاؤن، 76 افغان مہاجرین گرفتار
مختلف لوگوں سے لین دین کے معاملات ہیں،وقت دیاجائے :افغان مہاجرین
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) افغان مہاجرین کے خلاف پبی ،خیرآباد ،رسالپور اور شیرین کوٹھے میں کریک ڈاؤن کے دوران76افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیاگیا۔اے ڈی سی نوشہرہ کے مطابق افغان مہاجرین کے انخلا آپریشن میں تاحال 11 سو سے زاہد غیرقانونی افغان مہاجرین کو طورخم باڈر کے ذریعے ڈی پورٹ کیاگیاہے ،اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے چوکی درب پبی میں افغان مہاجرین کے رضاکارانہ انخلااور آپریشن کی نگرانی کی، پبی چوکی درب میں مقیم درجنوں خاندانوں کو ایک ہفتہ میں انخلا کا حکم دے دیاگیا،افغان مہاجرین کے مطابق ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، وقت دیاجائے ، ہمارے مختلف لوگوں سے لین دین کے معاملات ہیں ،کرایہ میں بھی مشکلات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments