نورین نیازی این سی سی آئی اے پیش نہ ہوئیں، وکیل نے جواب جمع کرادیا

نورین نیازی این سی سی آئی اے پیش  نہ ہوئیں، وکیل نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے متنازعہ بیان پر طلب تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی پیش نہ ہوئیں۔۔۔

 ان کے وکیل فیصل ملک این سی سی آئی اے پہنچے اور جواب جمع کرایا،بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وکیل نے کہاکہ نورین نیازی نے فیصلہ کیا ہے کہ این سی سی آئی اے سے تعاون کریں گی، بتایاجائے کس شق کے تحت نوٹس جاری ہوا اور انہیں کس قانون کے تحت طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نورین نیازی کو پیش کرنے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت مانگی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...