ن لیگ ذاتی حملوں کے بجائے عوامی مسائل کا جواب دے ، پی پی

 ن لیگ ذاتی حملوں کے بجائے عوامی مسائل کا جواب دے ، پی پی

کشمیری عوام کی توہین پر خاموشی اختیار کرنیوالے بلاول کو یکجہتی کا درس نہ دیں، شازیہ مری اگر رانا ثنا اللہ بیان نہ دیتے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی اتنا زیادہ احتجاج نہ کرتی،نیئر بخاری

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری اور سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق اور عوامی مسائل کا جواب دینے کے بجائے ن لیگ سیاسی بیان بازی اور ذاتی حملوں کا سہارا لے رہی ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق، وقار، روزگار اور ترقی کی بات کی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) جائز سوالات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کشمیری عوام کی توہین پر خاموشی اختیار کی وہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی یکجہتی کا درس نہیں دے سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی مسائل کا جواب دینا چاہیے ، ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہیے ۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ خواجہ آصف نے کشمیریوں کو کشمیری تسلیم نہیں کیا، اس پر وزیراعظم کو جواب دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان زیادہ خفا ہوئے اور اگر یہ بیان نہ دیتے تو احتجاج بھی اس قدر نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایسی گفتگو سے گریز کرے جس کا جواب برداشت کرنا مشکل ہو جبکہ آزاد کشمیر کے عوام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ان کی کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...