خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے اقوام متحدہ کیساتھ تعاون پر اتفاق

خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے اقوام متحدہ کیساتھ تعاون پر اتفاق

وزیر قانون سے محمد نصیری کی ملاقات ، خواتین اور بچیوں پرتشدد خاتمے کی پالیسی کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اقوام متحدہ کی خواتین کی تنظیم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے چیف آف سٹاف محمد نصیری نے ملاقات کی ،جس میں خواتین کے حقوق، صنفی مساوات اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے ساتھ اقوام متحدہ کی خواتین کی تنظیم کے مسلسل تعاون کو سراہا ۔ ملاقات کے دوران خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق قومی پالیسی پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے اس جامع قومی پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے اور اس پر موثر عمل درآمد کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...