ضم قبائلی اضلاع، پاٹا کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کیا جائے گورنر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط

ضم قبائلی اضلاع، پاٹا کیلئے  وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کیا جائے   گورنر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں گورنر نے وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کی جائے۔

 گورنر کنڈی نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرکے انضمام کے وقت کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے ،قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے ، صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کرد ئیے ،وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا، گورنر خیبرپختونخوا نے لکھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کرکے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے ، گورنر نے کہا کہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل تیز ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...