کینسر کے علاج کی 9 ادویات جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قرار

کینسر کے علاج کی 9 ادویات جعلی،  غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی 9 ادویات کو جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قرار دے دیا۔

ڈائریکٹر سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سید عدنان رضوی نے انکشاف کیا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق بعض کینسر ادویات میں مطلوبہ فعال دوا (ایکٹو انگریڈینٹ) موجود ہی نہیں تھی۔عدنان رضوی نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق بعض ادویات پر ڈریپ رجسٹریشن نمبر بھی درج نہیں تھا، کئی آنکولوجسٹ پریسکرپشن پر مخصوص فارمیسیز کا نام درج کر دیتے ہیں۔عدنان رضوی نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری کینسر ادویات مریضوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جعلی کینسر ادویات سے علاج مؤثر نہیں رہتا، بیماری بڑھنے کا خدشہ بڑھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...