نوشہرہ:خودکش حملہ میں شہید جوان سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک
نوشہرہ(نمائندہ دنیا)ٹانک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ میں شہید ہونے والے شیدو کے بہادر سپوت لانس نائیک اسد خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی،فیلڈ مارشل عاصم منیر ،کور کمانڈر پشاور اور جی سی او کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام، انتظامی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید کے والد نے بتایاکہ شہید بیٹے نے وطن کے لیے اپنی جان دیکر میرا اور میرے خاندان کا سرفخر سے بلند کردیا،لانس نائیک اسد نے پسماندگان میں والدین اور بیٹا ، بیٹی چھوڑ ے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments