صنعتی شعبے میں تیزی، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں 5.77 فیصد اضافہ

صنعتی شعبے میں تیزی، بڑے پیمانے  کی مینوفیکچرنگ میں 5.77 فیصد اضافہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان کے صنعتی شعبے میں تیزی سے ترقی کا رجحان برقرار ہے جہاں بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی مالی سال 2025-26 کے دوران کوانٹم انڈیکس آف مینوفیکچرنگ بڑھ کر 121.65 ہو گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 115.02 تھا، اسی مدت کے دوران بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سالانہ بنیاد پر 5.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے کی بہتر کارکردگی پاکستان کی صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کی عکاس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...