سپریم کو رٹ کا فیصلہ آئین کی بالادستی

 سپریم کو رٹ کا فیصلہ آئین کی بالادستی

اسلام آباد (آئی این پی ) بیرسٹر عقیل ملک نے نیب مقدمات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے نے بنیادی آئینی اصول کو واضح انداز میں بیان کیا ہے۔

بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ فیصلے نے واضح کیا عدالتی فورم کا تعین فریقین کی خواہش، سیاسی مفاد کی بنیادپر نہیں، عدالتی فورم کا تعین صرف آئین اور قانون کے مطابق ہوتاہے ، نیب مقدمات میں دوسری اپیل کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیا جا چکا، ضمانت سمیت تمام ضمنی اور متعلقہ کارروائیاں بھی آئینی عدالت کے دائرہ اختیارمیں آئیں گی، یہ فیصلہ کسی شخصیت،سیاسی جماعت یا ادارے کی جیت یا ہار کا نہیں، یہ فیصلہ عدالتی نظام کے استحکام اور آئین کی بالادستی کامظہرہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...