ملک مخالف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری،5 ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

  ملک مخالف اشتعال انگیز  تقریر میں سہولت کاری،5 ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف ملک مخالف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمے میں گرفتار 5 ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ضمنی چالان بھی طلب کرلیا۔ پولیس نے 2016 میں درج مقدمے میں گرفتار ملزموں کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزموں میں حمید پاشا، محمد تحسین، محمد عمر، وسیم اور آفاق عالم شامل ہیں۔مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار، رؤف صدیقی، وسیم اختر اور دیگر ملزم بھی نامزد تھے ، تاہم وہ نومبر 2022 میں مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...