باجوڑ:تلے ڈیم کے مقام پر دھماکا 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
باجوڑ(آئی این پی)باجوڑ کی تحصیل سلارزئی علاقہ تلے ڈیم کے مقام پر دھماکا کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے۔
باجوڑ میں دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں،دونوں میتوں اور زخمی افراد کو ہیڈکوارٹرز ہسپتال خار منتقل کیا گیا ،ڈی پی او باجوڑ کے مطابق دھماکا آئی ڈی کے ساتھ ہوا ہے ،دھماکے کے حوالے سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments