تاخیر سے ادائیگیوں کے باعث پی ایس او پر شدید مالی دباؤ

تاخیر سے ادائیگیوں کے باعث  پی ایس او پر شدید مالی دباؤ

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل کی مجموعی وصولیاں 908 ارب تک پہنچ گئیں، جبکہ کمپنی کو واجب الادا رقوم اور تاخیر سے ادائیگیوں کے باعث شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے ۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق مجموعی وصولیوں میں 525 ارب روپے ایسے ہیں جن کی مقررہ مدت گزر چکی، جبکہ 310 ارب تاخیر سے ادائیگی کے جرمانے کی مد میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے آر ایل این جی سپلائی کی مد میں 535 ارب روپے وصول کرنے ہیں، جبکہ پاور سیکٹر سے 168 ارب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے 81 ارب، ریلوے سے 5.3 ارب اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) سے 31 ارب کی وصولیاں بھی بقایا ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایران امریکہ جنگ کے دوران قیمتوں کے فرق کی مد میں بھی پی ایس او کے 24 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ زرمبادلہ قرض کی مد میں کمپنی کو مزید 60 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ دوسری جانب پی ایس او خود بھی مختلف اداروں کی مقروض ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمپنی پر مجموعی طور پر 157 ارب روپے کے واجبات ہیں، جن میں 56 ارب روپے مقامی ریفائنریز کو ادا کیے جانے ہیں، جبکہ ایل سیز اور ایل این جی کی ادائیگیوں کی مد میں 101ارب روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے ، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ وصولیوں میں مسلسل اضافے اور واجبات کی بلند سطح کے باعث پی ایس او کے مالیاتی بہاؤپر دباؤ برقرار ہے ، جس سے کمپنی کی ورکنگ کیپٹل ضروریات اور درآمدی ایندھن کی بروقت ادائیگیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...