غیر ملکی عدالتی فیصلوں پر اندھا دھند عمل درآمد نہیں ہو سکتا:اسلام آبادہائیکورٹ

غیر ملکی عدالتی فیصلوں پر اندھا دھند عمل درآمد نہیں ہو سکتا:اسلام آبادہائیکورٹ

دبئی عدالت کے فیصلے میں فوجداری مقدمے پر انحصار پاکستانی قانون سے متصادم قراردیدیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کی دبئی کی عدالت کے فیصلے پر پاکستان میں عمل درآمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایگزیکیوٹنگ کورٹ کا 9 جولائی 2025 کا حکم کالعدم قرار دے دیا، جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے کاروباری شخصیات کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے ٹیکنالوجی کمپنی کی عمل درآمد کی درخواست خارج کرتے ہوئے اپیل کنندگان کی اپیل منظور کرلی اور کہاکہ غیر ملکی عدالتی فیصلوں پر اندھا دھند عمل درآمد نہیں ہو سکتا،غیر ملکی فیصلوں کو پاکستانی قانون اور آئین کے مطابق پرکھنا ضروری ہے ، عدالت نے دبئی عدالت کے فیصلے میں فوجداری مقدمے پر انحصار پاکستانی قانون سے متصادم قراردیتے ہوئے کہاکہ فوجداری عدالت کے فیصلے دیوانی ذمہ داری کی خودکار بنیاد نہیں بن سکتے ،دفعہ 13 کے تحت استثنیٰ لاگو ہونے پر غیر ملکی فیصلہ ناقابلِ عمل ہو جاتا ہے ،منصفانہ ٹرائل اور ڈیو پراسیس ہر شہری کا آئینی حق ہے ،فیصلہ میں عدالت نے اخراجات سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...