ٹائم سکیل پالیسی :گریڈ 1 تا 16 پر یکساں عملدرآمد ہوگا، وزارت خزانہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور ماتحت محکموں کے لیے ٹائم سکیل پالیسی 2022 پر وضاحتی پالیسی ہدایات جاری کی ہیں، پالیسی وضاحت کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں بی 1 تا 16 گریڈ کے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے منظور شدہ ٹائم سکیل پالیسی پر یکساں طور پر عمل کیا جائے۔
وزارت خزانہ کے پالیسی وضاحت کے مطابق ٹائم سکیل پالیسی 2022 بالکل واضح ہے اور اس کا اطلاق ان تمام وفاقی ملازمین پر ہوگا جو پالیسی کے نفاذ کے وقت 1 تا 16 گریڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ملازمین کو اپنی ساری ملازمت کے دوران زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ ٹائم سکیل دیا جا سکے گا۔ پہلی مرتبہ ٹائم سکیل موجودہ سکیل میں 10 سال کی ملازمت مکمل ہونے پر دیا جائے گا دوسری مرتبہ سکیل میں دس سال اور تیسری دس بعد دیا جائے گا جبکہ پالیسی کے ابتدائی نفاذ کے وقت خصوصی رعایت کے طور پر پہلے ٹائم سکیل کے لیے لازمی مدت ملازمت کا شمار اس وقت کے گریڈ میں کی گئی سروس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ وزارت نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ٹائم سکیل پالیسی پر اسی تشریح کے مطابق عمل کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments