مریم نواز کا 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد پہنچ گیا
بسیں پہنچنے پر کارکنوں ،مقامی شہریوں کی نعر ے بازی ، وزیراعلیٰ کا خیر مقدم
مظفرآباد (دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے جدید ترین 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا۔اسلام آباد سے روانہ ہونے والا جدید الیکٹرک بسوں کا قافلہ مظفرآباد پہنچا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی شہریوں نے نعرے بازی کر کے پرتپاک استقبال کیا اور بسوں کی فراہمی پر وزیر اعلٰی پنجاب کا خیرمقدم کیا۔الیکٹرک بسوں پر آویزاں بینرز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کے ساتھ ‘ آزاد کشمیر کے لئے تحفہ’ درج تھا۔ یاد رہے کہ محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں پہلے انتخابی جلسے کے دوران آزاد کشمیر کے لئے جدید الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے اُنہوں نے 72 گھنٹے کے اندر عملی جامہ پہناتے ہوئے پورا کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments