مودی کا جھوٹا بیانیہ اب مزید نہیں چلے گا:نجم سیٹھی

مودی کا جھوٹا بیانیہ اب مزید نہیں چلے گا:نجم سیٹھی

بھارتی وزیر تعلیم کا استعفیٰ نوجوانوں کی بڑٖی کامیابی ہے :سینئر تجزیہ کار ہندوتوا کا ایجنڈا پِٹ گیا:پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر تعلیم کا استعفیٰ نوجوانوں کی بڑٖی کامیابی ہے ، احتجاج میں مسلم نوجوان بھی شامل تھے ،میں سمجھتا ہوں اس کے اثرات گہرے ہوں گے کہ نوجوان طبقہ اب آگے جاکر کسی نہ کسی لیول پرحکمران طبقہ بنے گا ، نریندر مودی کا بنایا جانیوالا جھوٹا اور فالس بیانیہ اب مزید نہیں چلے گا۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہندوؤں کا بیانیہ پٹ گیا ،ان لوگوں نے پیٹا جنہوں نے مودی کو ووٹ دیا تھا،احتجاج میں نوجوانوں کے والدین بھی شریک تھے۔

نجم سیٹھی نے کہا نوجوانوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ ان کے مطالبات مان لئے گئے ،اس موومنٹ کی کامیابی یہ نہیں کہ انہوں نے وزیر تعلیم کے استعفیٰ پر احتجاج کیا بلکہ کامیابی یہ ہے کہ ایک بہت اہم ایشواین ای ای ٹی امتحان پر انہوں نے احتجاج کیا، دس سال سے اس کا پیپر لیک ہورہا تھا۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی وزیر تعلیم کا استعفیٰ نریندر مودی کیلئے بڑا دھچکا ہے ، ہندوتوا کا ایجنڈا بالکل پٹ گیا ، نوجوانوں نے احتجاج کے دوران ہندوتوا کا مذاق اڑایا ، نوجوانوں نے جس طریقہ سے مودی کا مذاق اڑایا یہ ڈینٹ مودی کی شخصیت اور بیانیہ پرپڑا ہے اتنی بے عزتی انڈیا کے کسی وزیر اعظم کی کبھی نہیں ہوئی ،پنجابی، اردو، ہندی میں گالیاں د ی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی سٹریٹجی پر نظر ثانی کرنا ہو گی کیونکہ جین زی بہت پاور فل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...