حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا

حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا

وزرا سے ملاقاتیں، پیر سے چھٹے فلور پر باقاعدہ دفتری معاملات دیکھیں گے پی اے سی امور پر بھی نظر،کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں، وہ وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر بیٹھا کریں گے ۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات کو بھی دیکھیں گے ، وہ کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف سوموار سے باقاعدہ اپنے دفتری معاملات دیکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...