فروٹ بیگنگ منصوبہ کو مزید پھلوں تک توسیع دی جائے ، جام کمال
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہفروٹ بیگنگ منصوبہ کو مزید پھلوں تک توسیع دی جائے۔ مرچ کے کاشتکاروں کیلئے سولر ٹنل ڈرائرز کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔
حکومت باغبانی کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن، سپلائی چین کی بہتری اور برآمدات کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی( پی ایچ ڈی ای سی)کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جام کمال خان نے فروٹ بیگنگ منصوبے کو کھجور، انگور، آڑو اور امرود تک توسیع دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فروٹ بیگنگ میٹریل کی مقامی تیاری کے لیے نجی شعبے اور کاغذی صنعت کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فروٹ بیگنگ منصوبے سے پاکستانی پھلوں کے معیار اور عالمی منڈی میں مسابقت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جام کمال نے کہا کہ فریز ڈرائنگ اور سپرے ڈرائنگ ٹیکنالوجیز سے زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments