5اگست کو سندھ بھر میں احتجاج
حیدرآباد(این این آئی) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی کی طویل قید کے خلاف سندھ بھر کے ٖڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لیے پارٹی قیادت کے خلاف سینکڑوں مقدمات قائم کیے گئے اور طویل سزائیں سنائی گئیں، تاہم کارکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments