جولائی :مقامی مارکیٹ میں 37لاکھ 71ہزار ٹن سیمنٹ فروخت

جولائی :مقامی مارکیٹ میں 37لاکھ 71ہزار ٹن سیمنٹ فروخت

گزشتہ سال کی نسبت 17.28 فیصد زائد، برآمدات میں 29.95 فیصد کمی ریکارڈ برآمدات جولائی 2025 میں 10 لاکھ 7 ہزار ٹن، پچھلے ماہ 7 لاکھ 5 ہزار 341 ٹن

کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 37 لاکھ  71 ہزار ٹن رہی، جو جولائی 2025 کے 32 لاکھ 15 ہزار ٹن کے مقابلے میں 17.28 فیصد زیادہ ہے ۔ دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں 29.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جولائی 2025 میں برآمدات 10 لاکھ 7 ہزار ٹن تھیں، جو جولائی 2026 میں کم ہو کر 7 لاکھ 5 ہزار 341 ٹن رہ گئیں جبکہ جولائی 2026 کے دوران شمالی زون کی سیمنٹ فیکٹریوں نے 30 لاکھ 92 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو جولائی 2025 کے 28 لاکھ 25 ہزار ٹن کے مقابلے میں 9.46 فیصد زیادہ ہے اس کے برعکس جنوبی زون کی فیکٹریوں کی مجموعی فروخت معمولی 0.95 فیصد کمی کے ساتھ 13 لاکھ 83 ہزار ٹن رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 13 لاکھ 97 ہزار ٹن تھی، علاوہ ازیں مقامی مارکیٹ میں شمالی زون کی فیکٹریوں کی سیمنٹ کی فروخت 30 لاکھ 92 ہزار ٹن رہی۔

جو گزشتہ سال کے 25 لاکھ 93 ہزار ٹن کے مقابلے میں 19.25 فیصد زیادہ ہے ، اسکے علاوہ جنوبی زون کی فیکٹریوں نے مقامی مارکیٹ میں 6 لاکھ 78 ہزار 147 ٹن سیمنٹ فراہم کیا، جو گزشتہ سال کے 6 لاکھ 21 ہزار 744 ٹن کے مقابلے میں 9.07 فیصد زیادہ ہے ، ایسوسی ایشن کے مطابق برآمدات کے حوالے سے شمالی زون کی فیکٹریوں نے جولائی 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار 985 ٹن سیمنٹ برآمد کیا تھا، تاہم جولائی 2026 میں شمالی زون سے برآمد نہیں ہوا، دوسری طرف جنوبی زون کی برآمدات بھی 8.98 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 5 ہزار 341 ٹن رہ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ 7 لاکھ 74 ہزار 966 ٹن تھیں اے پی سی ایم اے ترجمان نے کہا کہ اگر حکومت سیمنٹ پر عائد ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کرے تو مقامی طلب میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جسکا براہ راست فائدہ عام صارفین کو پہنچے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...