مستونگ: فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ، پولیس اہلکار شہید

مستونگ: فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ، پولیس اہلکار شہید

4دہشتگرد زخمی، 2 ٹھکانے تباہ، آپریشن العزم اور شعبان کے تحت بلوچستان میں 72 دہشتگرد مارے گئے خیبر پختونخوا میں متعدد خوارج ہلاک ، جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں دھماکے سے مفتی جنا میر شہید

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)سکیورٹی فورسز کی جانب سے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے دو ٹھکانوں کو تباہ کرکے ان  کے نیٹ ورک کو دھچکا پہنچایا گیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،کارروائی کے دوران چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ،علاقے میں مزید کارروائیاں اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔دریں اثنا مستونگ میں واقع نجی لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار احسان اللہ شہید ہوگیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان بھرمیں آپریشن العزم اور شعبان کے تحت کارروائیوں میں اب تک 72 خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک اور 39 کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر شہید ہوگئے ،ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے کا سبب بنا۔خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد خوارج مارے گئے ، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...